کھوکھر پیلس کیخلاف آپریشن، پولیس افسر نیند پوری کرتے رہے

کھوکھر پیلس کیخلاف آپریشن، پولیس افسر نیند پوری کرتے رہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمر اسلم: کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن کے دوران جہاں پویس کی بھاری نفری موجود رہی، وہیں ایس ایچ او کاہنہ حماد نیند پوری کرتے رہے۔

ایل ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کھوکھر پیلس کے خلاف آپریشن کے دوران پولیس کی بھاری نفری موجود رہی۔ آپریشن کے دوران ایس ایچ او کاہنہ شیخ حماد کام کی تھکاوٹ یا طویل آپریشن کی وجہ سے اپنی نیند پوری کرتے رہے۔ ایس ایچ او کاہنہ کی کرینوں اور کھوکھر پیلس کے گرنے کی آوازوں کے باوجود آنکھ نہ کھلی اور وہ سوتے رہے۔

یاد رہے آج لاہور کے علاقہ جوہر ٹاؤن میں کھوکھر پیلس کےاطراف ایل ڈی اے کا آپریشن کیا، ایل ڈی اے عملے کےساتھ پولیس کی بھاری نفری موجود رہی، انتظامیہ نے بھاری مشینری کی مدد سے آپریشن شروع کیا۔ پولیس نے پورے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا، ایوب چوک سے کھوکھر پیلس جانے والا راستہ بند کردیا گیا تھا۔ کھوکھر پیلس کا عقبی دروازہ، دیوار مسمار کردی گئی۔ پولیس نے تمام راستوں کو کنٹینرز اور بیریئرز لگا کر بند کیے رکھا اور نہ ہی کسی شخص کو اندر داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔