ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے سکول جانے والی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا

معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے سکول جانے والی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سرگودھا میں معمولی تلخ کلامی پر محلے دار نے سکول جانے والی 5 سالہ طالبہ پر کتا چھوڑ دیا۔

 5سالہ نائلہ قریب واقع گورنمنٹ سکول آسیانوالہ جا رہی تھی ،محلے دار ناصر نے  کم سن نائلہ پر اپنا کتا چھوڑ دیا ۔

 پولیس کے مطابق کتے نے طالبہ کو دائیں ٹانگ پر بری طرح کاٹ لیا، طالبہ طبی امداد کیلئے  ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ کتے کے مالک ناصر کے خلاف مقدمہ درج  کر لیا گیا۔

 یادرہے کہ ملزم ناصر کے ساتھ تین روز قبل متاثرہ طالبہ کے والد کی تلخ کلامی ہوئی تھی۔