ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ

ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: صوبے میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ تین ہفتوں کے دوران 6 لاکھ 51 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے گئے۔

اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 26 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کیا جبکہ 2 لاکھ 16 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، اس کے علاوہ 2 لاکھ 8 ہزار شہریوں نے رننگ ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیورز لائسنس حاصل کیے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ 1500 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کیے جبکہ 3 ہزار سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔ مزید برآں 85 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ سہولیات سے استفادہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کا کہنا تھا  کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور بغیر لائسنس ڈرائیورز کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔