ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری کو مکا مارنے پر برطانوی رکن اسمبلی کو جیل

شہری کو مکا مارنے پر برطانوی رکن اسمبلی کو جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : شہری کو مُکّا  مارنے کی پاداش پر  برطانوی رکن اسمبلی کو جیل بھیج دیا گیا
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن مائیک ایمسبری کو اپنے حلقے میں شہری کے ساتھ مار پیٹ کرنا مہنگا پڑ گیا۔برطانوی رکن اسمبلی نے 45 سالہ پال فیلو کو مکے رسید کیے جس سے ان کو گہرے زخم آئے تھے۔

متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرائی تھی اور یہ معاملہ سامنے آنے پر رکن اسمبلی کو ان کی جماعت نے معطل بھی کردیا تھا۔تفتیش کے دوران اعتراف جرم کرنے پر 55 سالہ مائیک ایمسبری کو ڈپٹی چیف مجسٹریٹ نے 10 ہفتوں کے لیے جیل بھیج دیا۔

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ یہ واقعہ غصے اور اپنے جذبات پر کنٹرول نہ رکھنے کا نتیجہ تھا جو کہ اس عہدے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ اس لیے  رکن  اسمبلی  مائیک ایمسبری کو جیل کی سزا سنائی گئی