بسام سلطان: 3ارب ریونیودینےوالی پارکنگ سائٹس پرآدھاریونیوجمع ہونےکاانکشاف ہوا ہے
سالانہ آپریشنل 182پارکنگ سائٹس سےصرف 1ارب 79کروڑ جمع ہوا،1ارب 70کروڑکےکمپنی اخراجات ، سالانہ صرف8کروڑ83لاکھ روپےریونیوکمایاگیا،
شہریوں نے شکوہ کیا ہے کہ شہربھرمیں پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ عروج پر ہے،دستاویزات کے مطابق پارکنگ کمپنی کے 6زونز میں مجموعی طور پر 244 رجسٹرڈ سائٹس موجود ہیں ،182آپریشنل ، نان آپریشنل سائٹس 62 ہیں، آف سٹریٹ سائٹس 7اور 162 آن سٹریٹ سائٹس ہیں، پارکنگ سائٹس پر روزانہ 7ہزار 500 گاڑیوں کے ٹوکن ایشو کئے جاتے ہیں،پارکنگ سائٹس پر روزانہ 21 ہزار بائیکس کے ٹوکن ایشو کئے جاتے ہیں، آپریشنل 182پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ کی مد میں 3 ارب روپے وصول ہوئے ،سالانہ ریونیو 1 ارب 79 کروڑ ، 1 ارب 70 کروڑ کے اخراجات شامل ہیں کمپنی کا ایک سال کی صرف 8 کروڑ 83 لاکھ کا منافع ہے ، آن روڈ پارکنگ کو آؤٹ سورس کرنے کیلئے اقدامات نہ کئے جا سکے،کمپنی ذرائع کے مطابق پلازوں اور دیگر آف روڈ پارکنگ کو کمپنی خود نہ چلاسکی ،
ڈی سی لاہور سید موسی رضا نے کہا ہے کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔