پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے

 پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 اشرف خان: پروفیشنل گروپ کے اسد منظور بٹ صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے۔
لاہور ہائی کورٹ بار کے انتخابات آج ہفتہ کے روز ہوئے۔ چئیرمین الیکشن بورڈ نے بائیؤ میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق پروفشنل گروپ کے حمایت یافتہ اسد منظور بٹ  6195 ووٹ لے کر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے ہیں۔  سردار علی گہلن 3344  ووٹ لے کر نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے۔  قادر بخش چاہل 7119 ووٹ لے کر سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار منتخب ہو گئے۔  فلک ناز گل 5503 ووٹ لے کر فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ منتخب ہو گئیں۔

 نومنتخب صدر اسد منظور بٹ سپریم کورٹ بار  کے  سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں