(سعید احمد)پی آئی اے کا صارفین کو سستی ٹکٹوں کی فراہمی کے لیے گو لوٹ لو اور پے پاک کے ساتھ معاہدہ، پے پاک کارڈ ہولڈر اور گو لوٹ لو صارفین 15فیصد تک رعایتی ٹکٹیں حاصل کر سکیں گے۔
پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن اور پے پاک، گو لوٹ لو کے مابین معاہدے کی تقریب ہوئی، تقریب میں سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک ، چیئرمین گو لوٹ لو ماجد بشیر، ایم ڈی سید احسن، سی ای او ون لنک نجیب اگروالا، مینجر پبلک ریلیش پی آئی اے اطہر اعوان، جی ایم پسجنر سیلز محمد شفیق، ڈپٹی جنرل مینجر لاہور بابر زمان خان،پسنجر سیلرز مینجر ساجدہ ظاہرہ مشہدی سٹیشن مینجر لاہور علی اصغر زیدی، ٹکٹنگ آفس مینجر تنویر قاسم، اسسٹنٹ مینجر ٹکٹنگ اعجاز ملک، فنانس مینجر کامران آصف، اسسٹنٹ مینجر سیلز واجد سلیم، اسسٹنٹ مینجر کارگو محمد بلال سمیت پی آئی اے افسران نے شرکت کی۔
سی ای او پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن ائیرمارشل ریٹائرڈ ارشد ملک کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد صارفین پے پاک ایپ کے ذریعے ڈسکاونٹ پر ٹکٹیں خرید سکیں گئے۔رعائتی ٹکٹوں کی خریداری کے لیے آفر اندرون و بیرون ملک جانے والے مسافروں کو حاصل ہونگی۔معاہدے کے بعد پے پاک کارڈ ہولڈرز اور گولوٹ لو صارفین 15فیصد رعایت پر ٹکٹیں خرید سکیں گے۔