بیٹی سے ملنے آئےعاشق پر باپ نے گولیاں چلا دیں، لڑکی ہلاک

بیٹی سے ملنے آئےعاشق پر باپ نے گولیاں چلا دیں، لڑکی ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور کے علاقے شالیمار میں باپ نے غیرت کے نام پر بیٹی کو قتل اور ایک نوجوان کو زخمی کردیا۔

فائرنگ سے ملزم کا اپنا بیٹا بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق نوجوان زبیر لڑکی سے ملنے آیا تھا، لڑکی کے باپ اکرم نے دیکھ لیا اور طیش میں آ کر فائرنگ کردی، جس سے لڑکی ہلاک اورنوجوان زبیر زخمی ہو گیا۔

اسی دوران لڑکی کے بھائی یاسین کوبھی گولی لگ گئی۔ پولیس نے دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا اور مقتولہ کی والدہ شمیم اخترکی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم  اکرم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس نے لڑکی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا کرتفتیش شروع کر دی ہے۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer