بے گھر افراد کے لئے پنجاب حکومت کی بڑی خوشخبری

  بے گھر افراد کے لئے پنجاب حکومت کی بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بے گھر افراد کو چھت فراہم کرنے کے وعدے کی تکمیل کیلئے سرگرم۔ بزدار حکومت آج ایک اور تاریخ ساز سنگ میل عبور کرے گی ۔اس سلسلے میں ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لئے آج معاہدے پر دستخط ہو ں گے جس کے تحت ایل ڈی اے اوربینک آف پنجاب کے درمیان 4ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے معاہدہ ہوگا۔
 تفصیلات کے مطابق دس ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے،وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار معاہدے پر دستخط کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے،معاہدے کے تحت بینک آف پنجاب ایل ڈی اے سٹی نیا پاکستان اپارٹمنٹس کے لئے مالی وسائل مہیا کرے گا۔
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بے گھر افراد کو چھت مہیا کرنے کیلئے عملی اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے دس ارب روپے کی لاگت سے 800کنال اراضی پر اپارٹمنٹس تعمیر کئے جائیں گے۔معاہدے کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اپارٹمنٹس کی تعمیر کرکرے گی۔
وزیراعلی آفس میں منعقد ہونے والی تقریب میں صوبائی وزیر ہاو¿سنگ میاں محمود الرشید، معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان، اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا،ملک مختار احمد،عمر آفتاب،وائس چیئرمین ایل ڈی اے ایس ایم عمران،صدر بینک آف پنجاب، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلی،سیکرٹری ہاو¿سنگ، ڈائریکٹر جنرل ایل ڈی اے،سیکرٹری اطلاعات، چیف انجینئر ایل ڈی اے، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی،ڈی جی پی آر اور متعلقہ حکام شریک ہوں گے۔