سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے 11 رکنی کمیٹی بنا دی

سینیٹ انتخابات، وزیراعظم نے 11 رکنی کمیٹی بنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قذافی بٹ) بڑے ایوان کا بڑا معرکہ سر کرنے کیلئے سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئیں، وزیراعظم نے سینیٹ الیکشن کے معاملات کو دیکھنے کے لئے 11 رکنی کمیٹی بنا دی، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اِن یا آؤٹ والا معاملہ نہیں۔

میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی بنائی گئی 11 رکنی کمیٹی سینیٹ کی انتخابی مہم چلا رہی ہے، میں بھی اسی کمیٹی کا حصہ ہوں، ہم سب ملکر سینیٹ میں کامیابی کے لئے محنت کررہے ہیں،   وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ہم سب ٹیم کے طور پر کام کر رہے ہیں، پی ٹی آئی سینیٹ میں بڑی جماعت بن کر سامنے آئے گی۔

 دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب بھی  سینیٹ انتخابات میں پارٹی کو جتوانے کیلئے متحرک ہوگئے، ارکان اسمبلی کے گروپس بنانے کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزراء کو طلب کرلیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے ارکان اسمبلی سے رابطوں کے وزراء کے گروپس تشکیل دے دیئے، ہر وزیر کے تحت گروپ ارکان اسمبلی اپنے امیدوار کیلئے مہم چلائیں گے۔کوئی بھی وزیر معاون یا گروپ ممبر وزیراعلیٰ سے اجازت کے بغیر لاہور سے باہر نہیں جا سکے گا۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف نے سینیٹ کی جنرل نشست پر اعجاز احمد چودھری، سیف اللہ نیازی اور عون عباس کو فائنل کیاجبکہ ٹیکنوکریٹ کی سیٹ پر بیرسٹر علی ظفر  اور خواتین کی نشست پر ڈاکٹر زرقا تیمور   کا نام فائنل کیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer