لاہور ائیر پورٹ پر پرواز وں کا شیڈول متاثر

لاہور ائیر پورٹ پر پرواز وں کا شیڈول متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر فلائیٹ آپریشن حسب معمول متاثر، لاہور آنے جانے والی ملکی و غیر ملکی 13 پروازیں منسوخ جبکہ دو پروازیں تاخیر کا شکار رہیں۔


فلائیٹ انکوائری کے مطابق ماہانا ائیر کی تہران جانےوالی پرواز پرواز 1194، سعودی گلف کی دامام جانے والی پرواز 158، پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز264، جدہ سے آنے والی پروازایر بلیوکی471، دامام سے آنے والی سعودی گلف کی پرواز157،کراچی سے آنے والی پرواز پی آئی اے کی 402، کراچی سے آنے والی سرین ائیر کی پرواز 522 کو منسوخ کر دیا گیا۔

دوسری جانب سرین ایر لائن کی کراچی جانے والی پرواز 525، ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچی۔ جبکہ کراچی سے آنے والی سرین ایر لائن کی پرواز 524، تین گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer