ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب رینجرز نے نیب آفس لاہور کی سیکیورٹی سنبھال لی

 پنجاب رینجرز نے نیب آفس لاہور کی سیکیورٹی سنبھال لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) نیب کی درخواست پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب رینجرز نے نیب آفس لاہور کی سیکیورٹی سنبھال لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد پنجاب کے ڈی ایم جی بیوروکریٹس میں خوف کے بادلے منڈلانا شروع ہوگئے، احد خان چیمہ کی گرفتاری کے بعد نیب نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پنجاب رینجرز کو درخواست کی تھی کہ سکیورٹی کے انتظامات سنبھالے جائیں جس کے بعد پنجاب رینجرز نے نیب آفس لاہور کی سیکیورٹی کا چارج سنبھال لیا۔