ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

24 اور 25 دسمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہوں گی؛ پی اے اے

24 اور 25 دسمبر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازیں متاثر ہوں گی؛ پی اے اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پاکستان ایویشن اتھارٹی (پی اے اے) نے 24 اور 25 دسمبر کو فضائی راستوں کی عارضی بندش کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کی آمد و روانگی متاثر ہونے سے آگاہ کردیا ہے۔

 پاکستان ایویشن اتھارٹی کے جاری نوٹم کے مطابق  اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 24 اور 25 دسمبر کو مخصوص اوقات میں آمد و روانگی کی پروازیں معطل رہیں گی۔ 24 اور 25 دسمبر کو صبح 10:55 سے 11:55 اور دوپہر 2:25 سے 3:25 بجے تک پروازوں کی آمد و روانگی معطل رہے گی۔ 

  پی اے اے نوٹم میں مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ سفر سے قبل اپنی پرواز بارے متعلقہ ایئرلائن سے معلوم کریں۔