سٹی 42 : لاہور رنگ روڈ کے ٹول ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا۔
کار و جیپ کا ٹول ٹیکس 60 سے بڑھا کر 70 روپے کردیا گیا، جبکہ ہائی ایس ، ویگن ، منی بس اور کوسٹر کا ٹول ٹیکس 140 روپے کردیا گیا۔ اس کے علاوہ بسوں کے ٹول ٹیکس میں بھی اضافہ کرکے 350 روپے کردیا گیا۔
ٹو اور تھری ایکسل تک لوڈر ، پک اپ ، ڈمپرز کو ٹول بڑھا کر 420 روپے کردیا گیا جبکہ تھری ایکسل سے زائد لوڈر ، ٹرک اور ٹریلر کا ٹول ٹیکس 700 روپے کردیا گیا۔
رنگ روڈ اتھارٹی نے نئے ٹول ٹیکس کا اطلاق فوری کردیا۔