احسن اقبال اور دانیال عزیز کی آویزش کاغذات نامزدگی جمع کروانے کے دوران کھل کر سامنے آ گئی

Danial Aziz, Ahsan Iqbal conflict, City42, Shahbaz Sharif, Show Cause Notice issued, Danial Aziz, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نارووال اور شکرگڑھ میں  پاکستان مسلم لیگ ن کے سرکردہ رہنماؤں احسن اقبال اور دانیال عزیز کی باہمی آویزش مسلم لیگ نون کے قائد نواز شریف کی دانیال عزیز کو سرزنش کے بعد بھی برقرار ہے،  الیکشن 2024 کے  لئے دونوں نے ایک دوسرے کے حلقے میں کاغذات نامزدگی داخل کروا دئیے۔ 

پی پی 54 کے لیے احسن اقبال نے کاغذات جمع کروائے یہاں دانیال عزیز کے ساتھی اویس قاسم نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کروائے ہیں۔نارووال کے حلقہ  پی پی 56 میں احسن اقبال کے کزن ک نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے اور یہاں سے  دانیال عزیز اور ان کی بیگم نے بھی کاغذات نامزدگی داخل کروائے  ہیں۔

دونوں رہنما اپنے اپنے ساتھیوں کو پارٹی ٹکٹ دلوانے کے لیے کوشاں  رہے ہیں۔ اس دوران دانیال عزیر اور احسن اقبال کے ایک دوسرے کے خلاف بیانات میڈیا میں آنے سے دونوں کے درمیان علاقہ میں قائدانہ کردار کے حصول کی جنگ عوام کے سامنے آ گئی۔ میڈیا مین بیانات دونوں کی طرف سے سامنے آئے تھے تاہم مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف نے پہلے میڈیا مین احسن اقبال پر تنقید کرنے کو بنیاد بنا کر دانیال عزیز کو شو کاز نوٹس دے دیا، بعد ازاں پارٹی ٹکٹ کے لئے انٹرویو کے موقع پر نواز شریف نے بھی دانیال عزیز کو سرزنش کی تاہم اب کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا آخری دن تمام ہوا ہے تو  مسلم لیگ نون میں نارووال اور شکر گڑھ میں ٹکٹوں کی تقسیم کےحوالے سے اختلافات کھل کر سامنے آئے گئے۔
  مسلم لیگ ن کے رہنماء دانیال عزیز نے پی پی نورکوٹ شکرگڑھ 56 سے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئے  ہیں۔ دانیال عزیز  کی جانب سے  گزشتہ روز این اے 75  شکرگڑھ سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے گئے تھے۔  دانیال عزیز  کی بیگم مہناز اکبر عزیز کے بھی پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ کاغذات جمع کروائے گئے ہیں۔  پی پی 56 نورکوٹ شکرگڑھ میں مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے رانا منان نے بھی کاغذات نامزدگی گزشتہ روز جمع کروائے تھے۔
احسن اقبال نے این اے 76 اور پی پی 54 سےکاغذات نامزدگی جمع  کروائےہیں۔ حلقہ پی پی 56 جو احسن اقبال کے کزن رانا منان کا ہے وہاں  سے دانیال عزیز اور ن  کی  بیوی نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔