الیکشن کمیشن؛ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین اور استحکام پاکستان پارٹی اِن، پی ٹی آئی کا پتہ کٹ گیا

PTI, PTIP, IPP, Istehkam e Pakistan Party, Election Commission of Pakistan, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان: الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کی فہرست اپ ڈیٹ کردی ۔

الیکشن کمیشن نے پارٹی سربراہان کی فہرست سے بانی پی ٹی آئی کا نام خارج کر دیا،

 الیکشن کمیشن نے فہرست میں تحریک انصاف کو  موجود رکھا ہے لیکن اس پارٹی کو بغیر قیادت کے ظاہر کیا ہے،  اس تبدیلی کی وجہ تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کروانے میں ناکامی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز سنائے گئے فیصلہ میں یہ بھی قرار دیا تھا کہ پی ٹی آئی کے اپنے آئین کے مطابق اس کے چئیرمین اور دیگر عہدیداروں کی معیاد کئی ماہ پہلے ختم ہو چکی ہے اور اس کے بعد سے پارٹی نے کوئی نئے عہدیدار منتخب نہیں  کئے جبکہ پارٹی کا چیف آرگنائز  کبھی مقرر ہی نہیں کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی کے آئین کے مطابق چیف آرگنائزر کا عہدہ پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات کروانے کے لئے الیکشن کمشن مقرر کرتا ہے اور متعدد دیگر متعلقہ امور انجام دیتا ہے۔

پرویز خٹک کی جماعت پی ٹی آئی پارلیمنٹرین کو بھی بطور سیاسی جماعت فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور سابق صوبائی صدر علم خان کی بنائی ہوئی استحکام پاکستان پارٹی بھی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں شامل ہے۔