علی رامے : وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے شاہدرہ چوک کا دورہ کیا، محسن نقوی شاہدرہ چوک پر کام کی رفتار میں سست روی پر برہم ہوگئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شاہدرہ چوک پر کام مکمل نہ ہونا باعث تشویش ہے، سارا کام رکا ہوا ہے جو سراسر غلط ہے ،ایک تاریخ طے کریں اور 100 کام مکمل کریں۔ محسن نقوی نے شاہدرہ چوک کے اطراف کی سڑکیں جلد مکمل کرنے کا حکم دیا، ساتھ ہی پارک سمیت میٹرو بس سروس کے ٹریک کو بھی جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 5جنوری تک شاہدرہ چوک کے اطراف کی سٹرکیں مکمل ہونے چاہئیں۔
شاہدرہ چوک پر کام کے دوران ٹریفک مینجمنٹ کے بہترین انتظامات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری ہاؤسنگ،ڈی جی ایل ڈی اے کو موقع پر ہدایات دیں۔ ڈی جی پی ایچ اے،سی ٹی او اور ڈپٹی کمشنر کو بھی موقع پر ہدایات جاری کیں۔