ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاداب خان نے نئی ٹیم جوائن کرلی

Shadab Khan join new team
کیپشن: Shadab Khan
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آسٹریلوی بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کی فرنچائز سڈنی سکسرز  نے گیارہویں ایڈیشن کے لیے پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے۔
سڈنی سکسرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق  شاداب خان بی بی ایل کے بقیہ میچز میں سڈنی سکسرز کا حصہ ہوں گے اور لیگ کے اختتام تک سڈنی سکسرز کے ساتھ ہی کھیلیں گے۔ 

اس سے قبل شاداب خان بگ بیش لیگ کے ساتویں سیزن میں ایک اور فرینچائز ’برسبن ہیٹ‘ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ شاداب خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان بھی ہیں۔
ان کے سڈنی سکسرز کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر اسلام آباد یونائیٹڈ نے لکھا کہ ’شیڈی بیگ بیش لیگ میں سکسرز کے رنگ پہن کر دھاڑیں گے۔‘ ’چھا جاؤ کپتان۔‘
شاداب خان بگ بیش لیگ کھیلنے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے حارث رؤف، احمد دانیال، محمد حسنین اور سید فریدوں بھی اس لیگ میں کھیل چکے ہیں۔
شاداب خان کے علاوہ حارث رؤف بھی بگ بیش لیگ کھیل رہے ہیں اور میلبورن سٹارز کی نمائندگی کریں گے۔ فاسٹ بولر شاداب خان اپنا پہلا میچ 27 دسمبر کو برسبن ہیٹ کے خلاف کھیلیں گے۔