ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی سی بی کے شعبہ لاجسٹک کی نااہلی سامنے آگئی

PCB
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ لاجسٹک کی نااہلی کے باعث ناردرن اور خیبر پختونخواہ کی ٹیموں پی سی کراچی سے نکال دیا گیا۔

قائد اعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ کے شعبہ لاجسٹک کی نااہلی سامنے آگئی، فائنل میں پہنچنے والی ناردرن اور خیبرپختونخواہ کی ٹیموں کو فائنل کی بکنگ نہ ہونے کے باعث پی سی ہوٹل سے نکال دیا گیا، مصدقہ ذرائع کے مطابق پی سی بی شعبہ لاجسٹک نے قائد اعظم ٹرافی کے فائنل کی بکنگ نہیں کرائی تھی، پی سی ہوٹل سے نکالے جانے کے بعد فائنل کھیلنے والی دونوں ٹیمیں مہران ہوٹل چلی گئیں۔ شعبہ لاجسٹک کی نااہلی کے باعث ٹیموں کا بائیو ببل بِھی بریک ہو گیا ہے جبکہ دونوں ٹیموں میں شامل قومی اور بین الاقوامی کھلاڑی پریشانی کا شکار ہیں۔

اس ساری صورت حال پر ترجمان پی سی بی کا کہنا تھا کہ پی سی ہوٹل انتظامیہ سے  30 دسمبر تک بکنگ کروائی تھی تاہم ہوٹل انتظامیہ نے کہا تھاکہ ایک گروپ کی بکنگ ہے اگر وہ کینسل ہوئی تو آپ کو بتادیں گے، مقررہ وقت کے بعد ہوٹل انتظامیہ نے بتایا کہ بکنگ کیسنل نہیں ہوئی۔

 ترجمان کا کہنا تھاکہ مہران ہوٹل میں بھی بہت مشکل سے کمرے حاصل کیے گیے ہیں، ہوٹل پہنچ کر دونوں ٹیموں کو کوویڈ پروٹوکولز سے گزرنا ہوگا۔

Sughra Afzal

Content Writer