ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ اعظم سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز عزت مآب شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات

وزیرِ اعظم سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز عزت مآب شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین رطاج گروپ و تمیم ہولڈنگز عزت مآب شیخ نائف بن عید آل ثانی کی ملاقات ہوئی. 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قطری وفد کا خیرمقدم کیا. شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان دیرینہ، مضبوط اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ 

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے والدِ امیر کی وفات پر تعزیت کے لیے اپنے حالیہ دورہءِ قطر کا ذکر کیا.انہوں نے کہا کہ پاکستان قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے دورۂ پاکستان کا منتظر ہے ۔ 

قطری وفد نے پاکستانی جانب سے شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا.

ملاقات میں وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک، مشیر وزیرِ اعظم، ہارون اختر، وزیرِ مملکت بلال اظہر کیانی، معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ اعلی حکام نے بھی شرکت کی.