شاہین عتیق:پنجاب حکومت نے وراثتی جائیداد چھپانے کے عمل کی روک تھام کے لیے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 498 میں ترمیم کرتے ہوئے سزا مزید سخت کردی ہے۔ نئے قانون کے تحت اب کوئی شخص قانونی وارثوں سے جائیداد چھپا نہیں سکے گا۔
ترمیم شدہ قانون کے مطابق وراثتی جائیداد چھپانے والے شخص کو 10 سال تک قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے۔
نئے قانون کے تحت سیشن کورٹ میں دفعہ 498 اے کے تحت پہلا مقدمہ بھی دائر کردیا گیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج اقتدار حسین کی عدالت میں فوزیہ نامی خاتون نے وراثتی جائیداد سے متعلق دعویٰ دائر کیا۔
فوزیہ نے ڈاکٹر زین العابدین ایڈووکیٹ کے توسط سے مقدمہ دائر کیا، جس پر عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ باغبانپورہ پولیس سے مقدمے کا ریکارڈ کل طلب کرلیا ہے۔