ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گرین سٹی برکی روڈ پر گھر کی بالائی منزل میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری

گرین سٹی برکی روڈ پر گھر کی بالائی منزل میں آتشزدگی، ریسکیو آپریشن جاری
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد:گرین سٹی برکی روڈ کے علاقے میں ایک گھر کی بالائی منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق ریسکیورز نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ گھر کی بالائی منزل پر لگی، تاہم آگ لگنے کی وجہ اور کسی جانی و مالی نقصان کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔

ریسکیو ٹیموں کی جانب سے آگ پر مکمل قابو پانے اور صورتحال کو محفوظ بنانے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔