ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سائبر بلیک میلر گرفتار، خواتین کی نجی تصاویر سے رقم بٹورنے کا انکشاف

رحیم یار خان سے سائبر بلیک میلر گرفتار، خواتین کو نجی تصاویر و ڈیٹا کے ذریعے بلیک میل کرنے کا انکشاف

سائبر بلیک میلر گرفتار، خواتین کی نجی تصاویر سے رقم بٹورنے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عرفان ملک:رحیم یار خان میں این سی سی آئی اے لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ سائبر بلیک میلنگ میں ملوث محمد سلمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

تحقیقات کے مطابق ملزم بیرون ملک ملازمت کے دوران خواتین کے نجی ڈیٹا اور تصاویر تک مبینہ طور پر غیر مجاز رسائی حاصل کرتا رہا۔

پاکستان واپس آنے کے بعد ملزم غیر ملکی خواتین کی قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے انہیں بلیک میل کرکے رقم کا مطالبہ کرتا تھا۔

این سی سی آئی اے کے مطابق رقم فراہم نہ کرنے پر ملزم خواتین کی تصاویر اور ذاتی معلومات سوشل میڈیا پر وائرل کرنے اور ان کے اہلخانہ کو بھیجنے کی دھمکیاں دیتا تھا۔

کارروائی کے دوران این سی سی آئی اے لاہور نے ملزم کے قبضے سے برآمد ہونے والے موبائل فون سے نجی اور قابل اعتراض مواد تحویل میں لے لیا، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔