سٹی 42: باغبانپورہ کے رہائشی نوجوان کی پراسرار ہلاکت پر کئی سوال اٹھ گئے
پولیس نے بتایا کہ اشفاق دوستوں کے ہمراہ رکشہ پر قصور گیا ، لاش رائیونڈ سے برآمد ہوئی ہے ۔متوفی کے اہل خانہ کا الزام ہے کہ دوست اشفاق کی موت کے ذمہ دار ہیں ، مقتول کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا۔
پولیس نے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دی ،واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔