سٹی42: لیاقت آباد کے علاقے میں قینچی کے وار سے شخص کاقتل ہوگیا ۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دے دی ،ایس ایچ اولیاقت آبادمحسن شہزادنےواقعہ میں ملوث ملزم کوگرفتارکر لیا،ملزم نفیس مقتول کے گھر گیا تھا جہاں ملزم اور مقتول کے درمیان جھگڑا ہوا۔ملزم نے غصے میں قینچی کے وار سے ارشد کو زخمی کیا اور موقع سے فرار ہو گیا،زخمی شخص کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا جانبر نہ ہو سکا۔
ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا ملزم سے آلہ قتل برآمد کرلیا ، مقدمہ درج کرکے انویسٹی گیشن کے حوالے کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App