ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پارٹ ٹائم شادی جائز قرار، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی

پارٹ ٹائم شادی جائز قرار، سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:جامعہ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر احمد کریمہ نے جز وقتی (پارٹ ٹائم) شادی کو  جائز قرار دے دیا۔ مصر میں سوشل میڈیا پر گرما گرم بحث چھڑ گئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے جامعہ الازہر کے فقہ پروفیسر احمد کریمہ کا کہنا تھا کہ جز وقتی شادی میں کوئی حرج نہیں ہے لیکن اس کے لئے باہمی رضامندی، گواہ اور بنیادی شرائط کا مکمل ہونا ضروری ہے۔ایک بار جب یہ شرائط پوری ہوجائیں تو شادی جائز ہو جاتی ہے اور اس میں مشترکہ وراثت، رہائش اور قانونی طریقے سے لطف اندوز ہونے کے حقوق شامل ہوتے ہیں۔
کریمہ نے زور دیا ہے کہ کہا جب تک شادی کا معاہدہ شرائط کو پورا کرتا ہے جزوقتی شادی میں کوئی حرج نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ عارضی شادی کے برعکس جو ایک یا دو ماہ تک محدود ہوتی ہے کو اسلام میں باطل ہے جبکہ پارٹ ٹائم شادی جائز ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل مصر میں پارٹ ٹائم شادی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے بعد ملک کی افتاء کونسل نے خبردار کیا تھا کہ ایسی ’جز وقتی‘ شادیوں کا اسلامی تعلیمات میں کوئی تصور نہیں۔ افتاء کونسل کا کہنا تھا کہ اس نوعیت کا کوئی بھی اقدام اسلام کے تصور نکاح کے منافی، باطل اور حرام سمجھا جائے گا۔ شادی کے معاہدے کو نیا نام دینا نمود ونمائش، سستی شہرت کا حصول اور دینی روایات کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔