ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

75مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز کا استعمال قانوناًجرم ہے، کنول لیاقت

75مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز کا استعمال قانوناًجرم ہے، کنول لیاقت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: محکمہ ماحولیات کی پلاسٹک بیگ کے خلاف عوامی آگاہی و رابطہ مہم جاری ہے ۔ 
پارلیمانی سیکرٹری ماحولیات کنول لیاقت نے  شادمان مارکیٹ کے تاجروں سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ سمیت متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
 کنول لیاقت نے کہا غیر معیاری اور غیر قانونی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر کارروائی کی جائے گی،75مائیکرون سے کم موٹائی والے پلاسٹک بیگز کا استعمال قانوناًجرم ہے،پلاسٹک بیگز کا استعمال مختلف بیماریوں اور صحت کے مسائل کا سبب بن رہا ہے،پلاسٹک بیگز کے تدارک کیلئے پوری سوسائٹی کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی۔پنجاب بھر میں محکمہ ماحولیات کی ٹیمیں متحرک اور سرگرم عمل ہیں۔
ڈی جی ماحولیات نے کہا شادمان مارکیٹ کے تاجروں کو پانچ روز کی مہلت دی جا رہی ہے، پانچ روز بعد قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔