ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شدید گرمی سے معمولاتِ زند گی متاثر، شہریوں کا گروسری سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ

 شدید گرمی سے معمولاتِ زند گی متاثر، شہریوں کا گروسری سٹورز کے اوقات کار بڑھانے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد:شہر میں شدید گرمی کے باعث درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے، جس سے روزمرہ زندگی اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

گرمی کی شدت کے باعث شہریوں کی آمد و رفت محدود ہو گئی ہے جبکہ گروسری سٹورز پر گاہکوں کی تعداد میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

 دکانداروں کا کہنا ہے کہ فروخت نصف رہ گئی ہے جس سے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں شدید گرمی کے باعث خریداری ممکن نہیں رہتی، جبکہ شام کے وقت سٹورز جلد بند ہو جاتے ہیں۔ اسی وجہ سے عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گروسری سٹورز کے اوقات کار رات 10 بجے تک بڑھائے جائیں۔

شہریوں کے مطابق اگر دکانیں دیر تک کھلی رہیں تو وہ سہولت سے خریداری کر سکیں گے اور روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں آسانی ہوگی۔