ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شعائرِ اسلام کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ

شعائرِ اسلام کیس: یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ممتاز جمالی:کراچی کی ایڈیشنل سیشن عدالت سینٹرل میں شعائرِ اسلام سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران معروف یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت منسوخ کر دی گئی۔

ایڈیشنل سیشن عدالت سینٹرل کراچی میں شعائر اسلام سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،رجب بٹ عدالت میں پیش نہیں ہو سکے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت کوبتایاکہ رجب بٹ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے، پیش نہیں ہو سکے۔

وکیل مدعی نے کہاکہ ہر پیشی پر کوئی نہ کوئی بہانا کیا جاتا ہے،ہم اس درخواست کی مخالفت کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری مارکیٹ میں مقدمہ درج ہے۔