ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  آزادکشمیر: دفتری اوقات کار میں تبدیلی، جمعہ کی چھٹی ختم,نوٹیفکیشن جاری

  آزادکشمیر: دفتری اوقات کار میں تبدیلی، جمعہ کی چھٹی ختم,نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42  :آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے  جمعہ کی چھٹی ختم کردی۔

صدر آزاد کشمیر کی منظوری کے بعد جمعہ کو ورکنگ ڈے قراردیتے ہوئے 40ویں کابینہ اجلاس کے فیصلے کی روشنی میں اہم نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے باضابطہ حکم نامہ جاری کردیاہے جس کے تحت اب جمعہ کے روز تمام سرکاری دفاتر معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
آزاد کشمیر کے تمام سرکاری محکموں میں فوری طور پر نئے احکامات نافذکردیئے گئے ہیں،نوٹیفکیشن کے مطابق فیصلہ فوری طور پر قابلِ عمل ہوگا،سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری اداروں کو عملدرآمد کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

تمام ڈویژنز، یونیورسٹیز اور سرکاری اداروں کوبھی نوٹیفکیشن ارسال کردیاگیاہے،اس کے علاوہ اکاؤنٹنٹ جنرل، آئی جی پولیس اور دیگر محکموں کو بھی احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔