ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ثانیہ مرزا سےعلیحدگی :شعیب ملک  کھل کر بول پڑے 

Shoaib malik,Sania mirza,City42
کیپشن: Sania Mirza & Shoaib Malik
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی آل راؤنڈر شعیب ملک بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی افواہوں کے بارے میں کھل کر بول پڑے ۔

تفصیلات کےمطابق عید کے موقع پر ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ ان کے مصروف شیڈول کے باعث ان کے لیے ایک ساتھ وقت گزارنا مشکل ہو گیا ہے تاہم ان کی علیحدگی اور اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان گزشتہ چھ ماہ سے کشیدہ تعلقات اور طلاق کی افواہیں سامنے آرہی ہیں، دونوں نے کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ایک ساتھ کوئی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کی ۔

انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میری بیوی اور بیٹا عید پر گھر سے باہر ہیں۔ میری خواہش ہے کہ میں اپنی بیوی اور بیٹے کے ساتھ عید منا سکوں۔