ایف آئی اے کی جعلی فنگر پرنٹس بنانیوالے گروہ کیخلاف کارروائی

Fia action,against,fake finger prints maker
کیپشن: Accused arrested,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کا ربڑ کے انگوٹھے بنانے والے گروہ کیخلاف ایکشن، گرفتار ملزم سے جعلی فنگر پرنٹس اور جعلی موبائل سیمیں  برآمد کر لیں۔

 تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے ڈیرہ اسماعیل خان میں ربڑ کے انگوٹھے بنانے والے گروہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3 ہزار سے زائد جعلی فنگر پرنٹس اور ڈیوائسز برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

 گرفتار ملزم سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر آلات کے علاوہ بڑی تعداد میں جعلی موبائل سیمیں بھی برآمد ہوئیں۔

 اسلام آباد سے بھی ڈیٹا چوری اور دھمکیوں کے الزام میں ایف آئی اے نے نجی غیر ملکی کمپنی کے 2 سابق ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا۔