مارکیٹوں، بازاروں اورپلازوں کا تنخواہ دار طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار

مارکیٹوں، بازاروں اورپلازوں کا تنخواہ دار طبقہ شدید معاشی بحران کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شہزاد خان ابدالی:  مارکیٹوں، بازاروں اورپلازوں کا تنخواہ دار طبقہ شدید معاشی بحران کی زد، آل پاکستان پیپرمرچنٹ ایسوسی ایشن کےچیئرمین ذیشان سہیل ملک نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومتیں نجی شعبےکےملازمین کی مالی مدد کریں، بصورت دیگرلوگوں کو گھروں میں محدود کرنا مشکل ہوجائےگا۔
کورونا وائرس کےباعث طویل لاک ڈاون سے معاشی بحران سنگین ہوگیا، مارکیٹوں ، بازاروں اورشاپنگ پلازوں کا تنخواہ دار طبقہ شدید مالی مشکلات سےدوچار ہے، آل پاکستان پیپرمرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذیشان سہیل ملک نےنائب صدر لاہور چیمبر سےملاقات کی، ذیشان سہیل ملک نےملازم طبقے کی مالی مشکلات سےآگاہ کیا اورآپما کا خط نائب صدر میاں زاہد جاوید کےحوالے کیا۔
آل پاکستان پیپرمرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین ذیشان سہیل ملک نے کہا کہ وفاقی وصوبائی حکومت نجی شعبے کے ملازمین کی مالی مدد کرے،،لوگوں کوراشن،ضروریات زندگی کے بغیرگھروں میں بٹھانا مشکل ہوجائےگا، نائب صدرمیاں زاہد جاوید نےکہا کہ لاہورچیمبر تاجراور مزدور طبقے کیساتھ کھڑا ہے، انکی مالی معاونت کیلئےتمام ترکوششیں کیجائیں گی۔
آل پاکستان پیپر مرچنٹ ایسوسی ایشن اورلاہور چیمبرکےعہدیداروں نے کہا کہ کورونا جیسی مہلک وبا سےنمٹنےکیلئےمستحق طبقےکی مدد کرنا انتہائی ضروری ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی وزیر صنعت وتجارت اسلم اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت نے رمضان میں مارکیٹوں کو جزوی طور پر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ لاہور میں  مارکیٹوں کے کھولنے کے دن اور اوقات کار کا تعین کیا جائے گا,  مارکیٹوں کے اوقات کار میں اضافہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا.  مارکیٹوں میں تاجر برادری کھولنے والے  مارکیٹوں میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے گی. حفاظتی اقدامات کی پیروی نہ کرنے والی  مارکیٹوں کو بند کردیا جائے گا.

رمضان المبارک کے دوران سحری کے وقت دودھ، دہی کی دکانیں اور تندور کھلے رہیں گے، ریسٹورنٹ سحری و افطاری کے دوران بند رہیں گے۔

واضح رہے کہ 24گھنٹے میں 642نئے کیس رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 11ہزار، 155تک پہنچ گئی۔ ایکٹو مریضوں کی تعداد 8ہزار، 391 ہے، 13نئی ہلاکتوں کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 237 ہوگئی۔