سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی مستقلی کھٹائی میں پڑنے کا امکان

سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی مستقلی کھٹائی میں پڑنے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی مستقلی کھٹائی میں پڑنے کا امکان، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو مستقل کرنے کی بجائے صرف ایک سال کی سروس ایکسٹینشن دے دی.
سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز کی مستقلی کھٹائی میں پڑنے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کھ گیارہ ہزار سیکنڈری سکول ایجوکیٹرز نے مستقل ہونا تھا۔سکول ایجوکیشن نے اب گیارہ ہزار ایجوکیٹرز کو ایک سال کی سروس ایکسٹینشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔اپریل میں 2014 اور 2015 سیشن والے ایس ایس ایز کا کنٹریکٹ ختم ہو چکا ہے جبکہ لاہور سمیت صرف 7 اضلاع نے ایس ایس ایز کو سروس ایکٹینشن دی ہے۔

پنجاب کے باقی 29 اضلاع میں ایس ایس ایز کا کنٹریکٹ نہ بڑھنے سے انکی تنخواہیں اس ماہ بند ہو گئی ہیں۔پنجاب میں سیشن 2014 سے 2017 تک گیارہ ہزار ایس ایس ایز نے مستقل ہونا ہے۔ ریگولرائیزیشن ایکٹ کے مطابق ایس ایس ایز کو مستقل ہونے کے لئے پی پی ایس ای کا امتحان دینے کی شرط عائد کئی گئی ہے جس کے خلاف اساتذہ تنظیمیں کئی مرتبہ احتجاج بھی کر چکی ہیں۔

دوسری جانب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبہ بھر کی 36 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے گریڈ ایک سے سولہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات طلب کر لیں ہیں۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن پنجاب نے صوبہ بھر کے ایجوکیشن اتھارٹیز کو تفصیلات کی فراہمی کیلئے مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔مراسلہ میں اتھارٹیز سے اساتذہ کی زیر التوا ان سروس پرموشن کی تفصیلات بھی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا شہر میں قائم غیر رجسٹرڈ سکولوں کو آخری وارننگ جاری کردی ہے، غیر رجسٹرڈ سکولوں کے لئے 31 مئی تک رجسٹریشن کرانا لازمی ہوگا۔ رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں متعلقہ سکولوں کو سیل کردیا جائے گا، سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کا کہنا ہے کہ تین ماہ سے زائد کا عرصہ سے کھلے ہوئے سکولوں کے لئے رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔