ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم دوبارہ شروع کیجائے؛چیئرمین وزیراعلی سرویلنس

تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم دوبارہ شروع کیجائے؛چیئرمین وزیراعلی سرویلنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چیئرمین وزیراعلی ٰسرویلنس و مانیٹرنگ ڈائریکٹوریٹ بریگیڈیئر بابر علاؤ الدین ایل ڈی اے ہیڈکوارٹر پہنچ گئے 
اجلاس میں ایڈیشنل ڈی جی ہاؤسنگ، ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف انجینئر ایل ڈی اے،ایڈیشنل ڈی جی یوپی، ایڈیشنل ڈی جی کچی آبادی ،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹاؤن پلانرز، ڈائریکٹر ڈی اینڈ آئی اور متعلقہ افسران  بھی شریک تھے ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے محکمانہ امور بارے بریفنگ دی
چیئرمین وزیراعلی ٰپنجاب بابر علاؤ الدین نے کہا وزیراعلی پنجاب کا فوکس ای گورننس اور پبلک سروس ڈیلیوری ہے،عام شہریوں کے لیے سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے،ٹولنٹن مارکیٹ کی اپ گریڈیشن اور انٹری پوائنٹس کی ری ماڈلنگ احسن اقدام ہیں،ٹرانسپرنسی، ای گورننس اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے،اوورسیز پاکستانیوں سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔
تجاوزات کے خاتمے اور ایل ڈی اے ملکیتی پراپرٹی کے تحفظ کی خصوصی مہم دوبارہ شروع کیجائے،رہائشی شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے،

،ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق  نے کہا ایل ڈی اے نے پہلی دفعہ ریکارڈ 27 ارب کا ریونیو جنریٹ کیا،صوبائی دارالحکومت میں سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ سے مثبت اثرات آئے۔ایل ڈی اے میں کارپوریٹ سیکٹر کی طرز پر ڈیجیٹل ریفارمز جاری ہیں ۔