تھیٹر میں غیر اخلاقی پرفارمنس پر ایک سال کی پابندی لگنا چاہئے، اداکارہ ہیر جٹ

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زین مدنی:اداکارہ ہیر جٹ بھی تھیٹر ڈرامے کھلنے پر خوش ہوگئیں ,  ادکارہ ہیر جٹ کا کہنا ہے کہ چند اداکاروں کی وجہ سے ٹھیٹرز بندے ہوئے، تھیٹر کا بند ہونا  سب کی بدنامی کا باعث بنا۔

ہیر جٹ نے سٹی42 سے گفتگو کرتے ہوئے کہا،اب تمام ٹھیٹر فنکاروں کو احتیاط سے کام کرنا چاہے اور ایسی حرکت سے گریز کرنا چاہے جو سب کی بدنامی اور مشکلات کا باعث بنتی ہیں۔ تھیٹر ڈرامے میں جو غیر اخلاقی پرفارمنس کرے اس پر ایک سال کی پابندی لگنی چاہیے۔

اداکارہ ہیر جٹ نے کہا کہ میں نے کبھی کوئی غلط کام نہیں کیا اور نا ہی مجھے کبھی پابندی کا سامنا کرنا پڑا ہے ,