ویب ڈیسک: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ امریکہ کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ لندن میں تین دن قیام کرنے کے بعد وطن پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم پاکستان 19 ستمبر منگل کو امریکہ پہنچے تھے، انوار الحق کاکڑ نے امریکہ میں 4 روز قیام کیا۔ انہوں نے 22 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سربراہی اجلاس سے خطاب کیا۔
وزیر اعظم پاکستان نے مختلف ممالک کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کی۔ انہوں نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کی جانب سے دیئے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ انوار الحق کاکڑ نے امریکہ میں آئی ایم ایف کے سربراہوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ نگراں وزیراعظم کے ساتھ جانے والے وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے بھی امریکہ میں مختلف ممالک کے وزرا خارجہ سے ملاقاتیں کیں۔