آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے، مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات

 آصف علی زرداری کے لاہور میں ڈیرے، مختلف سیاسی شخصیات سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حسن علی : سابق صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں ڈیرے جمالیے، آصف علی زرداری سے پنجاب کی مختلف سیاسی شخصیات نے ملاقات کی۔ 

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاوس لاہور میں اوکاڑہ سے سابق ایڈوائیزر وزیراعلی میاں رشید بوٹی، حاصل پور سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر کامران خالد، چولستان سے ترکی میں ایجوکیشن آٹیچی ڈاکٹر مشتاق احمد نے آصف علی زرداری سے ملاقات کی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

 اس موقع پر سابق وزیر اعظم پاکستان سید یوسف رضا گیلانی، مرکزی سیکرٹری جنرل پی پی پی نئیر حسین بخاری، صدر پی پی پی جنوبی پنجاب مخدوم سید  احمد محمود  ، چیف کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین ، سید عرفان گردیزی، سابق ایم پی ائے شازیہ عابد اور دیگر بھی موجود تھے۔