ڈولفن سکواڈ کا ڈکیتوں اور سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3 رکنی ایکٹو گینگ گرفتار

ڈولفن سکواڈ کا ڈکیتوں اور سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کریک ڈاؤن ، 3 رکنی ایکٹو گینگ گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقا ص احمد :ڈولفن سکواڈ کی ڈکیتوں اور سٹریٹ کریمنلز کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں.ڈولفن سکواڈ نے کارروائی کرتے ہوئے  3 رکنی ایکٹو گینگ کو گرفتار کر لیا۔ 

تفصیلات کے  مطابق ٹاؤن شپ ڈولفن ٹیم نےدوران پٹرولنگ 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا، ملزمان نے  فرار ہونے کی کوشش کی، جس کے بعد ڈولفن سکواڈ نے تعاقب کر کے ملزمان کو گرفتارکر لیا۔ 

 ڈولفن ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضہ سے پستول، موبائل فو ن اور  موٹر سائیکل برآمدہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا،  جس کے بعد انہیں تھانہ ٹاؤن شپ کے حوالے کردیاگیا ۔