لاہور ہائیکورٹ کا سموگ اور آلودگی کے تدارک سے متعلق بڑا حکم 

لاہور ہائیکورٹ ،غیر قانونی پارکنگ،سموگ اور آلودگی،سٹی42
کیپشن: Lahore Highcourt,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف) لاہور ہائیکورٹ کا سموگ اور آلودگی کے تدارک کے متعلق بڑا حکم ،عدالت نے غیر قانونی پارکنگ کرنے والوں کو دو ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا۔

بے ہنگم ہارکنگ کے مسائل پر سی ای او لاہور پارکنگ کمپنی کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،عدالت نے شہر میں آلودگی کا باعث بننے والی سٹیل ملز کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور چیف سیکرٹری کو فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف کارروائی کے لئے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوانے کا بھی دیا ہے ۔
 تفصیلات کے مطابق جسٹس شاہد کریم نے شہر میں ٹریفک کےمسائل پربرہمی کااظہار کر دیا،عدالت نے چیف ٹاؤن پلانرایل ڈی اے کوبھی طلب کرلیا  جبکہ غیرقانونی تعمیرات پرڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سےرپورٹ طلب کر لی گئی۔
جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق کی درخواست پرسماعت کی،جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن نے عملدرآمدرپورٹ پیش کی، کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا کہ لوہے کی فیکٹریاں آلودگی کی بڑی وجہ ہیں،کمرشلائزیشن کے قانون میں قانونی پیچیدگیاں ہیں،قانونی پیچیدگیوں کو قابل عمل بنایا جا سکتا ہے۔

جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرقوانین پیش کئے جائیں ،چیئرمین ٹاؤن پلانرز ایل ڈی اے کو بھی طلب کر رہے ہیں، عدالت نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے  سوال کیا کہ کیا پورے شہر کو کمرشلائز ہی کر دیا جائےگا،جسٹس شاہد کریم کا کہنا تھا کہ ادارے واٹر ری پراسیس پلانٹ لگائیں، عدالت نے  سیکرٹری ماحولیات کو فیکٹریوں کے خلاف کارروائی کاحکم دیا  جبکہ میچز کے لئے جامع ٹریفک پلان بنانے کی ہدایت  بھی کی ،عدالت نےمزید سماعت ایک ہفتے کےلیےملتوی کر دی۔