(علی ساہی) آئی جی پنجاب نے ایس ایس پی ایڈمن لاہورکو ان کی درخواست پرتبدیل کردیاجبکہ دیگر2افسران کے بھی تبادلے کردئیے۔
آئی جی پنجاب انعام غنی کےا حکامات جاری کرتے ہوئے کیپٹن ر لیاقت کو ایس ایس پی ایڈمن لاہورسے تبدیل کرکے اے آئی جی ڈسپلن پنجاب تعینات کردیاہے۔کیپٹن ر لیاقت کاکہنا ہے کہ انہوں نے آئی جی پنجاب سے درخواست کی تھی کہ ان کولاہورسے تبدیل کردیا جائے۔طارق پرویز کوایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال تعینات کردیا۔شبیراحمد کو ایس ڈی پی او میاں چنوں خانیوال سے سی پی او رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا۔
یاد رہے چند روز قبل آئی جی پنجاب انعام غنی نے53افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے۔ محمداکمل کو ایس پی سکیورٹی لاہور تعینات کردیا گیا، محمد امین اعوان ایس ایس پی آپریشنز ملتان تعینات، محمد کاشف کو ایس ایس پی آپریشنز فیصل آباد تعینات کردیا گیا، بلال افتخار ایس ایس پی انویسٹی گیشنز فیصل آباد تعینات جبکہ عامرخلیل کو ایس پی پولیس ٹریننگ سکول راولپنڈی تعینات کردیا گیا تھا۔