ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویمن ورلڈ کپ میں وائٹ فرنز سے میچ میں انڈیا ویمن ا وپنرز کی سینچریاں

Smriti Mandhana & Pratika Rawal، ICC Women\'s Wporld Cup 2025, New Zealand Women Cricket Team, Semi Finalist
کیپشن: پرتیکا راول اور سمرتی مندھانا وکٹ پر پنچ  بمپ کر رہی ہیں۔ آج ان دونوں نے اپنے کیرئیر کی غالباً بہترین اننگ کھیلی۔ 

سٹی42:  آئی سی سی کے ویمن ورلڈ کپ کے "ڈو آر ڈائی" گروپ میچ میں نیوزی لینڈ ویمن اور انڈیا ویمن بمبئی میں آج پنجہ آزمائی کر رہی ہیں۔ اس میچ کے نتیجہ پر  ورلڈ کپ کی چوتھی سیمی فائنلسٹ کے چناؤ کا کافی دارومدار ہے۔

ٹاس

آج بمبئی کے ڈاکٹر ڈی وائی پٹیل سپورٹس اکیڈمی سٹیڈیم میں ہو رہے میچ میں  نیوزی لینڈ ویمن ن ٹیم کی کیپٹن سوفی ڈیوائن نے ٹاس جیت لیا تھا اور انہوں نے انڈیا ویمن کو پہلے بیٹنگ دے دی تھی۔

انڈیا ویمن کی بیٹنگ

انڈیا ویمن نے آج اپنی ورلڈ کپ کی اب تک سب سے بہتر اننگ کھیلی اور 50 اوورز  کے میچ میں  43 اوورز ہونے پر انڈیا ویمن کا مجموعہ 302ہو چکا ہے اور ان کی صرف ایک وکٹ گری ہے۔ دو بیٹر  پریتیکا راول اور سمرتی مندھانا دونوں نے سینچریاں بنائیں۔ سمرتی مندھانا  95  گیندوں سے 109 رنز بنا کر 34 وین اوور میں سوزی بیٹس کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئیں۔  

تب س 43 ویں اوور کی آخری بال تک وائٹ فرنز  انڈیا کی  دوسری وکٹ نہیں گرا سکیں۔  43 ویں اوور کی چھتی بال پر البتہ  امیلا کیر پریتیکا کی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

سمرتی مندھانا نے اپنی سینچری میں  10 چوکے مارے اور  4 چھکے بھی مارے۔

پیتریکا راول نے 122 رنز کا انفرادی مجموعہ بنایا جس میں 13 چوکے اور  2 چھکے شامل ہیں۔

ون ڈاؤن آنے والی جمیما روڈریگس  نے 51 رنز بنائے ہین۔ کیپٹن ہرمن پریت کور نے 2 رنز بنائے ہیں۔  45 اوورز کے خاتمہ پر انڈیا ویمن  302 رنز پر ہیں۔