ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا

بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو، خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی کا بیٹی کی شادی کی لیک ویڈیو  پر  ردعمل سامنے آگیا۔

حال ہی میں خامنہ ای کے مشیر اور ایران کے سینئر ترین عہدیدار علی شمخانی کی بیٹی کی اپریل میں ہونے والی شادی کی ویڈیو لیک ہوئی تھی۔

سوشل میڈیا پر  پھیلنے والی ویڈیو میں علی شمخانی کی بیٹی اور اہلیہ کو مغربی طرز کا لباس پہنے دیکھا گیا تھا جب کہ تقریب میں موجود دیگر خواتین بھی بغیر حجاب کے نظر آرہی تھیں۔

ویڈیو نے  تہران میں عوامی اور سیاسی حلقوں میں بھونچال برپا کردیا تھا جس کے بعد اس تنازع پر  علی شمخانی کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔ 
العربیہ نے فارس نیوز ایجنسی کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ رواں ہفتے ایک فوجی کمانڈر کے جنازے کے دوران ایک صحافی نے علی شمخانی سے اس ویڈیو سے متعلق سوال کیا تو  ان کا کہنا تھا کہ ’ تازہ ترین تنازع پر بھی میرا ردعمل وہی ہے جو پچھلے مسئلے پر تھا‘۔

نیوز ایجنسی کے مطابق اس موقع پر ایرانی عہدیدار نے سخت الفاظ کا استعمال کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ’میں ابھی تک زندہ ہوں‘۔

 https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2025-10-23/418839_3964781_updates.jpg

دوسری جانب سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  بھی علی شمخانی نے عبرانی زبان میں ایک ٹوئٹ کی جس کا اردو ترجمہ یہی  ہے کہ ’میں ابھی زندہ ہوں ‘۔

 علی شمخانی اس جملے کا استعمال پہلے بھی کرچکے
اس سے قبل گزشتہ جون میں بھی  علی شمخانی نے اسرائیل کی جانب سے تہران میں اپنے گھر کو نشانہ بنانے والے فضائی حملے میں بچ جانے کے بعد اسرائیل سے خطاب میں یہی جملہ استعمال کیا تھا۔

Ansa Awais

Content Writer