بری خبر؛ گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی

بری خبر؛ گیس کی قیمت میں 200 فیصد تک اضافے کی منظوری دیدی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : ای سی سی نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر 2023 سے ہوگا۔ 
 وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے دو لاکھ میٹرک ٹن یوریا کھاد درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ کھاد کارخانوں کو بلا تعطل گیس فراہمی کی منظوری بھی دیدی گئی۔ ای سی سی نے 10 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کی منظوری دے دی۔ گندم کے ذخائر کی تھرڈ پارٹی تصدیق کی ہدایت کردی۔ 
ای سی سی نے ایرا کے لیے 48 کروڑ 40 لاکھ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ۔ ایس ایم ایز کے لیے نیشنل کریڈٹ گارنٹی کمپنی لمٹیڈ کے قیام کی منظوری دے دی۔ 

واضح رہے کہ گھریلو صارفین کیلئے گیس 172فیصد تک مہنگی ہوگی۔ دیگرگیٹگریزکیلئےگیس کی قیمت میں تقریبا200فیصد تک اضافہ ہوگا ،پروٹیکڈصارفین کیلئےفکسڈ ماہانہ چارجز 10سےبڑھاکر 400 روپےہوجائیں گے،گیس کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی ۔