طلبا پر فرض ہے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کریں, آرمی چیف

طلبا پر فرض ہے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کریں, آرمی چیف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہاہے کہ تعلیم ایک آپشن نہیں بلکہ ضرورت ہے،طلبا پر فرض ہے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کریں۔
تفصیلات کے مطابق نسٹ کے سالانہ کانووکیشن ویک کا آغازہو گیا،کانووکیشن ویک میں بیچلرز، ماسٹرز اور پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علموں کو ڈگریاں عطا کی گئیں،نسٹ کے 3500 طلبہ کو 7 مختلف ڈسپلنز میں ڈگریاں دی گئیں،آرمی چیف جنرل عاصم منیر ماسٹر کانووکیشن تقریب کے مہمان خصوصی تھے، آرمی چیف نے پوزیشن ہولڈر طلبامیں میڈلز تقسیم کئے۔

آرمی چیف نے نسٹ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے گریجوایٹس طلبا، والدین اور فیکلٹی کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ نسٹ قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار بہترین ذہن تیار کر رہاہے،آج طلبہ کی زندگیوں میں نئے باب کا آغاز ہو رہا ہے،آج طلباکی زندگیوں میں ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو ایک اہم تبدیلی کی نوید دیتا ہے۔
آرمی چیف نے کہاکہ نئی ذمہ داری کو ان کی شخصیت اور آگے کے سفر میں انتخاب سے ظاہر ہونا چاہئے،طلبا پر فرض ہے کہ وہ اپنی ذہنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجز کا حل تلاش کریں،مسائل کا حل تلاش کرنے کیلئے اپنے فکری وسائل کو بروئے کار لائیں ۔