شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا،ہ 24 گھنٹوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ

 شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا،ہ 24 گھنٹوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) شہر لاہور میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا،ہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف علاقوں میں 241 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے ، حادثات کی زد میں آکر مجموعی طور پر 272 افراد زخمی ہوئےہیں۔

 ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثات میں سے 109 شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 163 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔