مریم نواز کا پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اہم پیغام

مریم نواز کا پاکستانی کھلاڑیوں کیلئے اہم پیغام
کیپشن: Maryam Nawaz
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ٹی20 ورلڈکپ 2022 میں بھارت سے شکست کے بعد  مریم نواز نے کھلاڑیوں کی ہمت افزائی کرتے ہوئے کہا کہ اٹھو جوانوں ، ہمت پکڑو اور اگلی لڑائی کے لیے تیار ہوجاؤ۔

 پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بہادری سے مقابلے کے بعد ہار جانا کوئی شرم کی بات نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کوشش ہی اصل اہمیت رکھتی ہے جو آج ہم نےمیچ میں بہت دیکھی، آخر تک گرفت میں رکھنے والا یہ مقابلہ کسی وقت کہیں بھی جاسکتا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر