ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سندھ میں ڈینگی کے خطرناک وار؛ درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے

سندھ میں ڈینگی کے خطرناک وار؛ درجنوں مریض ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈینگی کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 42 نئے مریض داخل ہوئے۔

محکمہ صحت  کے مطابق  نجی اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 32 مریض رپورٹ  ہوئے ۔ صوبے بھر میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 87 ہوگئی۔ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 20 نئے مریض داخل ہوئے ۔

 حیدرآباد میں سرکاری اسپتالوں میں 13 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ سرکاری اسپتالوں میں 56 مریض صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو روانہ ہوچکے ہیں اور نجی اسپتالوں میں 54 مریض صحتیاب ہوئے

سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 2437 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کئے گئے ۔ لیبارٹری رپورٹس کے مطابق 298  افراد کے ٹیسٹ مثبت آ ئے۔ کراچی کی لیبارٹریوں میں سب سے زیادہ 99 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے 

 حیدرآباد کی  لیبارٹریز میں 199 کیسز مثبت آئے۔