ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور؛ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ سخت، مزید 3 ملزم گرفتار

لاہور؛ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ سخت، مزید 3 ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : لاہورمیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف شکنجہ مزیدسخت کردیا گیا۔ پولیس نے مختلف جرائم کی نصف سینچری کرنے والے پیشہ ور 3ملزموں کو گرفتار کرلیا ۔ 

 ترجمان ڈولفن کے مطابق تینوں ملزموں پرمجموعی طورپر175سےزائدمقدمات درج ہیں، ملزمان کو بادامی باغ، نشتر، ٹبی سٹی سےگرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ، سنیپ چیکنگ کےدوران ملزمان کو گرفتار کیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہےکہ تینوں ملزمان راہزنی گینگزکےسرغنہ ہیں، اور مختلف تھانوں کی پولیس کومطلوب تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزم سلمان 80، شہزاد 45، شان علی کیخلاف50 سے زائد سنگین جرائم کے مقدمات درج ہیں۔ 

ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان کو مزید کاررورائی کیلئے تھانہ نشتر کالونی، بادامی باغ، ٹبی سٹی کے حوالے کردیا گیا ۔