ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاردک پانڈیا کیساتھ منگنی؟ بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی

 ہاردک پانڈیا کیساتھ منگنی؟ بالی ووڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:بالی ووڈ اداکارہ ماہیکا شرما نے بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا سے منگنی کی افواہوں پر اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ماہیکا شرما اور ہاردک پانڈیا کے درمیان منگنی کی افواہیں اس وقت شروع ہوئیں جب مداحوں نے ماہیکا کے ہاتھ میں ایک چمکدار انگوٹھی دیکھی،  اب ماہیکا نے بالآخر ان افواہوں پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

 گزشتہ روز ماہیکا نے انسٹاگرام پر گلابی بالوں والی ایک کالی بلی کی تصویر پوسٹ کی اور لکھا کہ میں سوشل میڈیا کو یہ فیصلہ کرتے ہوئے دیکھ رہی ہوں کہ میری منگنی ہو گئی ہے حالانکہ میں تو بس ہر روز اچھے زیورات پہنتی ہوں۔

انہوں نے ایک اور پوسٹ بھی شیئر کی جس میں مزاحیہ انداز میں ایک تحریری لکھی، اس کے ساتھ ہی ماہیکا نے ایک کھلونا کار چلاتے ہوئے ایک آدمی کی تصویر شیئر کی۔ 

اس سے قبل بدھ کو ہاردک پانڈیا نے انسٹاگرام پر اپنی زندگی کی 3 ترجیحات کرکٹ، اپنے بیٹے اگستیا اور اپنی گرل فرینڈ ماہیکا شرما کی تصاویر شیئر کیں، انہوں نے ایک ویڈیو بھی شیئر کی اور دیگر تصاویر میں دونوں جم میں ایک ساتھ ورزش کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ 

واضح رہے کہ ہاردک نے ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آنے کے چند ہفتوں بعد رواں سال اکتوبر میں ماہیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کی تصدیق کی تھی۔